Time 16 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

شوہر سے علیحدگی: راکھی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑیں

راکھی ساونت نے خود دو روز قبل شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی/ فائل فوٹو
راکھی ساونت نے خود دو روز قبل شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی/ فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی میں اپنی غلطی کا اعتراف  کیا  ہے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سابق شوہر رتیش کے لیے اداس ہوتے اور ان سے محبت کا اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی کا کہنا تھا کہ میں کمزور نہیں ہوں لیکن میں رتیش سے محبت کرتی ہوں ،میرا دل تمہارے لیے دھڑکتا ہے۔

اس موقع پر راکھی نے روتے ہوئے معافی  مانگی اور اعتراف بھی کیا کہ غلطی ان کی ہے  لیکن وہ اپنے سابق شوہر رتیش پر کوئی الزام نہیں لگائیں گی۔

راکھی کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کسی کے والدین تھانہ کچہری میں جائیں۔

اس  دوران راکھی نے  یہ بھی بتایا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں جس سے نجات کے لیے گزشتہ روز ڈائٹ پر ہونے کے باوجود  میٹھی  چیزوں کا استعمال  کیا۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ کچھ روز سے راکھی اور رتیش کے حوالے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں کا ازدواجی تعلق مسائل کا شکار ہے اور وہ اب ساتھ نہیں جس کے بعد راکھی نے خود  دو روز قبل شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

مزید خبریں :