'ارطغرل اسی لیے دکھایا گیا تاکہ عوام گھوڑوں پر سفر کرے'

ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی حکومت نے ترک سیریز ارطغرل غازی کیوں نشر کی؟__فوٹو فائل
ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی حکومت نے ترک سیریز ارطغرل غازی کیوں نشر کی؟__فوٹو فائل

پاکستان کے نامور  یوٹیوبر اور اداکار  ارسلان نصیر نے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کے بڑے اضافے پر مضحکہ انداز میں غصے کا اظہار کیا ہے۔

عوام سمیت پیٹرول کی قیمتوں پر پاکستانی اداکار اور نامور شخصیات بھی حیران و پریشان ہیں، ساتھ ہی پیٹرول کی قیمتوں کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، مہنگائی سے ستائی عوام اپنا غم و غصہ اور بھڑاس سوشل میڈیا پر نکال رہی ہے۔

یوٹیوبر ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی حکومت نے ترک سیریز ارطغرل غازی کیوں نشر کی؟

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ارطغرل ڈرامہ اسی لیے دکھایا جا رہا تھا تاکہ عوام گاڑیاں چھوڑ کر گھوڑوں پر سفر کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :