کھیل
Time 17 فروری ، 2022

ویڈیو : بابر کی ٹیم سے مقابلے سے قبل رضوان نے اپنی ٹیم کو کیا ہدایات دیں؟

سوشل میڈیا  پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی میچ سے قبل ٹیم سے ہوئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے
سوشل میڈیا  پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی میچ سے قبل ٹیم سے ہوئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ پلاننگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں رضوان کھلاڑیوں کو  ہدایات دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں رضوان اپنی ٹیم سے  کہہ رہے ہیں کہ ہم سب نے چیمپئن کی طرح کھیلنا ہے اور چیمپئن ٹیمیں  ٹاسک، موسم یا کسی بھی چیز کا خوف رکھ کر نہیں کھیلتیں۔

رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئن ٹیمیں ہمیشہ اور ہر غلط وقت کے باوجود بھی بہترین انداز میں کھیلتی ہیں اور ایسے مقابلے ہی انہیں مضبوط بناتے ہیں  یہی وجہ ہے کہ وہ چیمپئنز کہلاتی ہیں ۔

ملتان   سلطانز کے کپتان  نے مزید کہا کہ چیمپئن کہلانا آسان ہے لیکن اس طرح کوئی ٹیم چیمپئن نہیں ہوجاتی، کوئی ٹیم اسی وقت چیمپئن بنتی ہے جب وہ مشکل وقت میں جیت کر دکھائے لہٰذا آج کے میچ میں بھی ہم سب نے چیمپئنز کی طرح کھیلنا ہے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس  وقت ملتان سلطانز کی ٹیم 8 میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ وہ ناک آؤٹ مرحلے کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔

مزید خبریں :