آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں شروع

چھ روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دستیاب کھلاڑیوں نے دو سیشن میں پریکٹس کی— فوٹو: پی سی بی
چھ روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دستیاب کھلاڑیوں نے دو سیشن میں پریکٹس کی— فوٹو: پی سی بی

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

چھ روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دستیاب کھلاڑیوں نے دو سیشن میں پریکٹس کی۔

پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ کا رہا جبکہ دوپہر کے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے— فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے— فوٹو: فائل

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں جس ٹیم کو آغاز میں مومینٹم مل جائے وہ کامیاب رہتی ہے، بد قسمتی سے کراچی کنگز کو اچھا مومینٹم نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے پاکستان آنا چاہیے ، پورا پاکستان کرکٹ کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر کام ہورہا ہے،  ان کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں، تھوڑا گیپ آیا ہے جلد اچھے اسپنرز سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی گراؤنڈ میں نظر آئے گی، آسٹریلیا کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان بنا رہے ہیں اور بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ بھی شروع میں شارٹ ٹرم کیلئے کوچ بنے، اب محمد یوسف آئے ہیں ان کا معاہدہ کم ہونا یا زیادہ کرنا یہ پی سی بی اور محمد یوسف کا معاملہ ہے، محمد یوسف بڑا نام ہے اگر مستقل بنیاد پر آئے گا تو انہیں بھی فائدہ ہوگا اور ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا تگڑی ٹیم ہے ان کے خلاف صرف ایڈوانٹیج کافی نہیں ہوگا بلکہ بھرپور تیاری کرنا ہوگی اور مضبوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔

خیال رہے کہ  پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 23فروری تک کراچی میں جاری رہے گا۔

مزید خبریں :