دنیا
Time 20 فروری ، 2022

سوئس بینکوں میں کس کی کتنی دولت ہے؟ ’سوئس سیکرٹس‘ کی تحقیقات جلد سامنے آئیں گی

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے ’سوئس سیکرٹس‘ کے نام سے سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

او سی سی آرپی کے مطابق 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات آنے کو ہیں اور مجموعی طورپر18 ہزار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

او سی سی آرپی کا کہنا ہے کہ 47 میڈیا اداروں کےساتھ مل کردنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی ہیں اور یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں۔

او سی سی آرپی نے بتایا کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بےنقاب کیا گیا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے مطابق ان اکاؤنٹس میں موجود رقوم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار600 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :