21 فروری ، 2022
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ڈرامہ رائٹر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ماضی میں کیے گئے وعدے یاد کرنے کا کہا۔
خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ خان صاحب، آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈریں اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیجئے۔
ڈرامہ رائٹر کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر متعدد صارفین ان کے خیالات کی حمایت کررہے ہیں۔