22 فروری ، 2022
حکومت کا دعویٰ ہے کہ اچھی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں خوشحالی آرہی ہے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان جیسے پسماندہ ضلع میں نئی اور پرانی گاڑیوں کے شو کی چکاچوند دیکھیں تو حکومت کا دعویٰ زیادہ غلط بھی نہیں لگتا۔
عام عوام کے نزدیک مہنگائی ملک کا کتنا بڑا مسئلہ ہے، اس ہلے گلے میں حکومت کامیاب جب کہ اپوزیشن کا واویلا محض واویلا محسوس ہوتا ہے، پاکستانی اپوزیشن کیا بیچتی ہے؟ کون سی مہنگائی، کیساپیٹرول، کون سے آٹے چینی دال۔
چم چم گاڑیاں، جیپیں اور ریسنگ بائیکس، یہ سب کسی ملٹی نیشنل کمپنی یا کسی بل گیٹس کی ملکیت نہیں بلکہ غریب شہر کی عوام کی اپنی ملکیت ہے۔
مقامی آرگنائزرز کے مطابق آٹو شو کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جہاں پر آٹوشو کروا کر دنیا کو پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹور ازم مکمل محفوظ ہے۔