کھیل
Time 22 فروری ، 2022

ویڈیو: ’تھپڑ‘ کے بعد حارث اور غلام کی گراؤنڈ میں کیا گفتگو ہوئی؟

کامران غلام ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ وہ اس گیم میں حارث سے آگے ہیں__فوٹو: اسکرین گریب
کامران غلام ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ وہ اس گیم میں حارث سے آگے ہیں__فوٹو: اسکرین گریب

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر کامران غلام اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے تھپڑ مارنے والے واقعے کے بعد خوش گپیوں کی ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔

لاہور قلندرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں ہونے والے مقابلے کے علاوہ آف فِیلڈ ’پٹّی گیم‘ پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کامران غلام ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ وہ اس گیم میں حارث سے آگے ہیں،  کراچی میں ہونے والے میچز سمیت لاہور میں ابھی تک کے پٹی گیم میں صرف ایک مرتبہ حارث ان سے جیت سکے ہیں۔

حارث رؤف نے ویڈیو میں کامران غلام سے گلے ملتے اور ہلکے پھلکے لمحات کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

فوٹو : اسکرین شاٹ
فوٹو : اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ  لاہور قلندرز کی جانب سے یہ ویڈیو گزشتہ میچ کے بعد سامنے آئی، میچ کے دوران حارث رؤف اپنی گیند پر کیچ چھوٹنے پر سیخ پا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے گراؤنڈ میں ہی کامران غلام کے تھپڑ جڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین کامران کی حمایت میں سامنے آئے اور حارث کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ مداح یہ بھی کہتے رہے کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے اور حارث نے یہ مذاق میں کیا ہے۔

کچھ ٹوئٹس دیکھیں: 

ایک صارف نے میم بھی شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


مزید خبریں :