Time 23 فروری ، 2022
پاکستان

نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس: احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فوٹو: فائل
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد ہو گئی۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی احسن اقبال کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ نیب نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا جس کے خلاف سابق وفاقی وزیر نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :