23 فروری ، 2022
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں ترامیم کے آرڈیننس کو مستردکردیا ۔
ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس کو فی الفور واپس لیے جانےکا مطالبہ کیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کی روک تھام کے نام پر پریس کا منہ بند کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، آرڈیننس کے اجرا کا مقصد عمران خان کا اپنی حکومت کی نااہلی اور جرائم کو چھپانا ہے۔