23 فروری ، 2022
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو اٹارنی جنرل کا خط موصول ہوگیا۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعلقہ حکام کو دفتر خارجہ کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے حکومت کے نامزد ڈاکٹروں کی ملاقات کے لیے 22 فروری سے 13 مارچ کے درمیان وقت مانگا ہے۔
ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کے جواب کے بعد حکومت نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ۔