25 فروری ، 2022
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے سیفٹی بلیٹن جاری کر دیا۔
یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا )کے جاری کردہ سیفٹی بلیٹن کے مطابق روس اور یوکرین سمیت اطراف میں سویلین پروازوں پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، یورپی یونین ممالک سمیت تھرڈ کنٹری کی ائیر لائنز پروازو ں پر بھی پابندی ہوگی۔
سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ائیر اسپیس میں جاری جنگ میں راکٹ اور میزائل سے طیاروں کو خطرہ ہے لہٰذا پابندی کا اطلاق 24 فروری سے 24 مئی کے لیے ہوگا۔
خیال رہے کہ روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری جاری ہے جب کہ پہلے روز ہونے والی لڑائی میں 137 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔