25 فروری ، 2022
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی خام تیل کی قیمتیں اب کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔
گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.99 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی تھی تاہم اب اس میں 33 سینٹس کمی ہوئی ہے اور قیمت 98.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت 30 سینٹس کم ہوکر 92.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین پر حملہ کیا تھا جو جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں ہونے والی بڑی جنگ ہے۔