Time 25 فروری ، 2022
دنیا

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پولینڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

یوکرین میں ہزاروں پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کی بحفاظت واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں— فوٹو: فائل
یوکرین میں ہزاروں پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کی بحفاظت واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں— فوٹو: فائل

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے یورپی ملک پولینڈ نے اہم فیصلہ کرلیا۔

پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق پاکستانی شہری 15 روز کے اندر زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ تمام افراد کیلئےکورونا 19 کی پابندیاں اور ویکسینیشن کی شرط معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں حملے کے بعد ہزاروں غیر ملکی بھی دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں پھنس گئے ہیں۔

یوکرین میں ہزاروں پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کی بحفاظت واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :