Time 25 فروری ، 2022
پاکستان

سیالکوٹ میں پولیس کی رکشے پر فائرنگ، شادی میں جانے والی خاتون جاں بحق

سیالکوٹ میں گزشتہ رات پولیس کی جانب سے رکشے پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے ناکے پر رکشے کو روکا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون شوہر کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں بناں میں پیش آیا جہاں گوجرانوالہ کی رہائشی 33 سالہ تنزیلہ اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تقریب میں جارہی تھی کہ پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی وقاص مسعود نے ناکے پر روکا اور نہ رکنے پر رکشے پر فائرنگ کردی ۔

مزید خبریں :