Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
جہانگیر ترین ایک ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے جس کے بعد وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے ہفتے کو لندن روانہ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لندن میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کو پیغام دیا ہےکہ وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جارہے ہیں لہٰذا متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔