Time 26 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

فیملی کو کچھ ہوا تو یتیم ہوجاؤں گی، بالی وڈ کی یوکرینی اداکارہ کی دہائی

یوکرینی اداکارہ نتالیہ 11 سال سے بھارت میں موجود ہیں اور کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں— فوٹو:نتالیہ انسٹاگرام/فائل
یوکرینی اداکارہ نتالیہ 11 سال سے بھارت میں موجود ہیں اور کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں— فوٹو:نتالیہ انسٹاگرام/فائل

بالی وڈ کی یوکرینی اداکارہ نتالیہ یوکرین میں جنگ کے باعث اپنے خاندان کیلئے فکر مند ہیں۔

یوکرینی اداکارہ نتالیہ 11 سال سے بھارت میں موجود ہیں اور کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کرچکی ہیں۔

نتالیہ کا تعلق یوکرین سے ہے اور حالیہ دنوں میں جنگ کے باعث اپنے خاندان کیلئے فکر مند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا خاندان یوکرین کے شہر ریونہ میں مقیم ہے اور والدہ سے فون پربات ہوئی ہے، وہاں بھی روسی فوج سے جنگ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بمباری اور لڑائی کے باعث سب کو شیلٹرز میں جانے کیلئے کہا گیا ہے لیکن میرے گھر والوں نے خود کو گھر میں بند کردیا ہے اور اب ان سے رابطے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ یوکرین میں میری فیملی کو کچھ ہوگیا تو میں یتیم ہوجاؤں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی فیملی میں والدہ، سوتیلا والد اور دو بھائی اور ان کی بیوی بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :