Time 27 فروری ، 2022
کھیل

پاکستان پہنچنے پر آسٹریلوی کپتان نے ساتھی کھلاڑی کی کافی بنانے کی ویڈیو شیئر کردی

24 سال بعد آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم اسلام آباد پہنچی تو وہاں ان کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کیا۔

آسٹریلوی کرکٹرز کی پرواز میں سے بھی کئی تصاویر سامنے آئیں جو کل سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔

تاہم اب آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اسلام آباد کے ہوٹل سے ساتھی کرکٹر مارنس لبوشین کی کافی بناتے ہوئے ویڈیو شئیر کی ہے۔

پیٹ کمنز کی جانب سے یہ ویڈیو اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ آل راؤنڈر مارنس مزے سے کافی بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :