کھیل
Time 28 فروری ، 2022

ویڈیو: لاہور قلندرز کی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں کیا ہوتا رہا؟

لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فتح کے بعد ڈریسنگ روم سے کچھ مناظر شیئر کیے گئے ہیں/ ویڈیو اسکرین  گریب
لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فتح کے بعد ڈریسنگ روم سے کچھ مناظر شیئر کیے گئے ہیں/ ویڈیو اسکرین  گریب

پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر بلآخر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اب لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فتح کے بعد ڈریسنگ روم سے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں  قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او ) ثمین رانا کو کھلاڑیوں کے ہمراہ خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ٹیبل پر پی ایس ایل7 کی ٹرافی بھی سجی ہے جب کہ اردگرد کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کئی کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر ثمین رانا نے شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور فخر کا اظہار کیا۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے بھی  میچز کے دوران تعاون  پر تمام کھلاڑیوں بالخصوص محمد حفیظ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :