Time 01 مارچ ، 2022
دنیا

امریکیوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے: جوبائیڈن

صدر جوبائیڈن  نے امریکی عوام کو روس  کے  ممکنہ ایٹمی حملے کے بیان سے پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں تقریب کےدوران صدر بائیڈن سے صحافی نے سوال کیا کہ آیا امریکیوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے فکرمند ہونا چاہیے یا نہیں؟

صحافی کے سوال کے جواب میں صدربائیڈن کا  واضح طورپر کہنا تھا کہ نہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے اتوار کے روز نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں اپنی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا تھا کہ روس کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کی جوہری میزائل فورسز اور شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑے کو جنگی ڈیوٹی پر فائز کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں :