Time 01 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عمران عباس اور الکا یاگنک کی ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے

پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے۔

عمران عباس نے الکا یاگنک کے ہمراہ گانا گاتے ہوئے ویڈیو  انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

عمران عباس نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے'۔

اس کے علاوہ عمران نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رپورٹس کے مطابق عمران اور الکا دونوں کو دبئی میں شوٹنگ کے لیے ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے  ساتھ وقت گزارا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

صارفین کی جانب سے عمران عباس اور الکا کی ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :