02 مارچ ، 2022
شہر قائد میں چھینا جھپٹی اور دن دیہاڑے لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں، اس تمام تر صورت حال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ حب ریور روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو لاکر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
سعود آباد میں 3 ڈاکوؤں نے گھر میں زبردستی گھس کر لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہو گئے۔
اختر کالونی میں فرنیچر کے تاجر کے قتل کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آئی ہے جبکہ ناظم آباد میں 2 ملزمان نے حلوہ پوری کی دکان لوٹ لی۔
منگھوپیر میں گزشتہ روز واٹر بورڈ کے پانی کے ٹینک سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔