Time 02 مارچ ، 2022
پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کتنا ہے؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

حکومت نے یکم مارچ کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 10روپےکم کی تھیں/ فائل فوٹو
حکومت نے یکم مارچ کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 10روپےکم کی تھیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی صفرہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی۔

واضح رہےکہ حکومت نے یکم مارچ کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 10روپےکم کی تھیں۔


مزید خبریں :