ویڈیو: دلہا نے شادی کے دوران ہی دلہن پر تھپڑ برسادیے

آئے روز شادیوں میں عجیب و غریب واقعات  پیش آتے ہیں جس میں کبھی دلہن شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا طیش میں آکر کوئی قدم اٹھاتا  ہے۔

بھارتی میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں جوڑے کو مالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش دیکھا گیا بلکہ دلہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔

شادی کی تقریب  میں صورتحال اس وقت بدلی جب دلہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دلہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔

دلہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی  ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دلہا پر  پھینکی جس کے بعد دلہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔

ویڈیو سے متعلق پتا  نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا۔

مزید خبریں :