02 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد صحافی فخر درانی کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں دی نیوز کے رپورٹر فخر درانی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا اور برطانیہ میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا۔
وزیراعظم نے خبر میں شوکت خانم اسپتال کو ٹارگٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس پر صحافی فخر درانی نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں کہا کہ یہ خبر شوکت خانم کینسر اسپتال سے متعلق نہیں بلکہ تحریک انصاف کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے متعلق تھی۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے فنڈنگ کی، ان کے جوابات موجود ہیں وہ یہ جوابات کسی بھی فورم پر پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔