کھیل
Time 03 مارچ ، 2022

پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے: آسٹریلوی کپتان

اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کےسامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے: آسٹریلوی کپتان/ فائل فوٹو
اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کےسامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے: آسٹریلوی کپتان/ فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان  پیٹ کمنز کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم میں تین کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود اسےکمزور  نہیں سمجھتے۔

پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے، امکان ہے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں۔

انہوں نے کہا کہ دو دن پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کاجائزہ لیا ہے، پچ پرگھاس نہیں لیکن پچ اچھی لگ رہی ہے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی کمزور نہیں کہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیڈیم میں فل کراؤڈ کےسامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے، سکیورٹی کی وجہ سے کچھ مختلف لگ رہا ہےلیکن ٹاس کے بعدکرکٹ پرہی توجہ ہو گی۔

واضح رہےکہ  پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز  کا  پہلا ٹیسٹ کل راولپنڈی  میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں :