شلپا نے دورانِ شو روہت شیٹی کو شیشے کی بوتل کیوں دے ماری؟

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے رئیلیٹی شو' India's Got Talent 'کے دوران مشہور ہدایتکار روہت شیٹی کو شیشے کی بوتل ماردی۔ 

شلپا شیٹی نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت گلوکار بادشاہ کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب شلپا کھڑے ہوکر روہت کو پکار رہی ہیں تاہم روہت اداکارہ کی بات نہیں سن رہے ، جس کے بعد شلپا کو غصہ آیا اور انہوں نے ہدایتکار کے ہاتھ پر شیشے کی بوتل توڑدی اور کہا کہ 'مجھے فلم دو'۔

ہاتھ پر اچانک سے بوتل ٹوٹنے پر روہت حیران ہوگئے اور انہوں نے شلپا کو کہا کہ پاگل ہو کیا؟جس کے جواب میں اداکارہ نے بھی کہا ہاں میں پاگل ہوں۔

بظاہر یہ ایک مذاق تھا اور روہت کو ماری گئی بوتل فلموں میں اسٹنٹ کے دوران استعمال ہونے والی بوتل لگ رہی ہے۔

لہٰذا بوتل کے اچانک بازوں پر ٹوٹنے پر ہدایتکار روہت شیٹی محفوظ رہے۔

مزید خبریں :