03 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بلوچ طلبہ نے یکم مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سیکڑوں طلبہ کےخلاف بھی مقدمہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بغاوت اور بلوے کی دفعات مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگانے پر لگائی گئیں ہیں۔
اسلام آباد کےتھانہ کوہسار میں بغاوت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔