Time 04 مارچ ، 2022
دنیا

روس کا یوکرین میں فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہورہا ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے روس کا یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہورہا ہے ۔ —فوٹو:الجزیرہ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے روس کا یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہورہا ہے ۔ —فوٹو:الجزیرہ

روسی  صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے روس کا یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہورہا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں سکیورٹی کونسل سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہاکہ روس یوکرین میں جوہری ہتھیاروں سمیت مختلف خطرات کیخلاف لڑرہا ہے جبکہ ہمارا خصوصی فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مغرب کی تخلیق کردہ اس روس مخالفت کو ختم کر دیں گے جبکہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہریوں کو انخلا کیلئے راہداریاں فراہم کیں جنھیں یوکرینی قوم پرستوں نے بلاک کر رکھا ہے ۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کی افواج شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے جبکہ یوکرین کی فورسز نے طلبا سمیت ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی ہیرو کی طرح بہادری سےلڑ رہے ہیں اوراپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پرغور شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنےکے لیے یو این چارٹرمیں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :