05 مارچ ، 2022
پشاور کے خودکش دھماکے میں شہید دو پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سمیت دیگر حکام نے پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید جبکہ 197 زخمی ہوئے۔