کھیل
Time 05 مارچ ، 2022

’ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے‘: پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کوچ کا بیان

پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔ —فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا
پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔ —فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ  انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ' ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری  رہنمائی کرے گی'۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ  نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن  اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

 کینگروز نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

مزید خبریں :