05 مارچ ، 2022
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نےمتحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق متحدہ عرب امارات فیٹف کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیےکام کرے گا جب کہ اماراتی حکومت منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے اقدام پر اماراتی حکومت کا کہنا ہےکہ امارات کوگرے لسٹ سے نکالنے کے لیے فیٹف کے ساتھ کام کررہے ہیں، معیشت میں مشکوک لین دین کی نشاندہی پر پیش رفت جاری ہے۔
واضح رہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نےجمعے کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے ۔