05 مارچ ، 2022
یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک 28 بچے ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
یوکرین کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک کارروائیوں میں جہاں عام شہری مارے گئے وہیں ان حملوں میں 28 بچے بھی جان سے جاچکے ہیں جب کہ 800 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔
قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے روس سے جنگ کے دوران خواتین اور بچوں کو محفوظ راستہ دینے کی بھی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں محفوظ راہداری کا سوال سب سے پہلا سوال ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں عام شہریوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پودولیاکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے شہریوں کے انخلاء کی اجازت دینے کے لیے ممکنہ عارضی جنگ بندی تصور کرلی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد صرف ان جگہوں پر ہوگا جہاں انسانی ہمدردی کی راہداری خود قائم ہوگی جس کی وجہ سے انخلاء کی مدت تک فائر بندی کرنا ممکن ہو گا ۔