05 مارچ ، 2022
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیو ائیر لائن کے لیے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا۔
وفاقی کابینہ نے کیو ائیر لائن کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی منظوری دی تھی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس جاری ہونے کے دو سال میں ائیر لائن کو فلائٹ آپریشن شروع کرنا ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں ائیر لائن کو سکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں تین بلنگ سائیکلز کے برابر رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔