Time 05 مارچ ، 2022
کھیل

موت سے قبل شین وارن کو کن طبی مسائل کا سامنا تھا؟ تھائی پولیس نے تفصیلات بتادیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو موت سے قبل  سینے میں درد سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد کی شکایت تھی، انہیں دمہ اور دل کی صحت کے مسائل لاحق تھے۔

تھائی پولیس کے مطابق یہ تفصیلات انہیں آنجہانی  شین وارن کے خاندان کے افراد نے بتائی ہیں، شین وارن نے دل کے علاج کے لیے ڈاکٹرکو بھی دکھایا تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقےکو ساموی میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائےگئے تھے، ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 دوسری جانب تھائی پولیس نے شین وارن کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

مزید خبریں :