05 مارچ ، 2022
دنیا کے بہترین لیگ اسپنر کی فہرست میں شمار سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے اپنی موت سے چار دن قبل 28 فروری کو ٹوئٹر پر ایک خواہش کا اظہار کیا تھا جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی تھیں۔
شین وارن نے رواں سال جولائی تک اپنی زندگی میں کچھ تبدیلی کا ارادہ کیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی دی۔
سابق کرکٹر نے 28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لیے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے۔
انہوں نے بتایا تھا میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کرکے بالکل فٹ ہوجاؤں۔
شین وارن نے اپنے ہدف سے متعلق ماضی کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا۔