Time 06 مارچ ، 2022
پاکستان

'حکومت کے قریبی وزرا بھی ہمارے رابطے میں ہیں'، خواجہ آصف کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نےکہا ہےکہ حکمران ہمارے لوگوں کو آمادہ کر رہے ہیں کہ عدم اعتماد پر ووٹ نہ دیں، حکومت کے قریبی وزرا بھی ہمارے رابطے میں ہیں۔

سیالکوٹ میں جلسےسےخطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارےساتھ جوکچھ ہوا اس کا ہم حساب لیں گے،  پاکستان اور  عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اسمبلی    میں کہا تھا کہ نواز  آئےگا، اب  نواز  آرہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے جو لوگ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں اُن میں چند کو لینا بھی چاہتے ہیں ۔

انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا کہ تم لوگ کہتے ہوکہ ہمارے 15لوگ تمہاری طرف چلے گئے ہیں، ایک نام بتاؤ میں تمہیں 16 لوگوں کے نام بتاتا ہوں۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے، تحریک عدم اعتماد میں ان کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے ، ان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کس طریقے سے اس بحران سے نکلیں۔

مزید خبریں :