Time 07 مارچ ، 2022
پاکستان

جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس آج طلب

لاہور: جہانگیر ترین گروپ  نے ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک  عدم اعتماد کے معاملے پر آج اہم  اجلاس  طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعےاجلا س میں شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتمادکی صورت میں حکمت عملی کاجائزہ لیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کاجائزہ لےگا اور پنجاب، مرکزکے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ایم پی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین کی صحت ٹھیک ہے وہ جلد پاکستان آئیں گے اور تحریک عدم اعتماد کا حصہ بنیں گے جب کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ چند دنوں تک پاکستان نہیں آئیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

مزید خبریں :