Time 04 مارچ ، 2022
پاکستان

عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگیر ترین نے واپسی کی تاریخ دیدی

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگرین ترین نے واپسی کی تاریخ دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سلمان نعیم نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی جہانگیرترین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے،  وہ  تندرست ہیں اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئرآئے ہیں۔

سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین 6 مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچ جائیں گے اور جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی وہ اس  میں شرکت  کریں گے۔

واضح رہےکہ جہانگیر ترین علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور گزشتہ دنوں شاہ  محمود  قریشی نے انکشاف  کیا تھاکہ وزیراعظم نے فون کرکے جہانگیر  ترین کی خیریت دریافت کی تھی۔


مزید خبریں :