07 مارچ ، 2022
بھارت میں شادی کے دوران آخری وقتوں میں بارات واپس جانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ واقعہ بھارتی شہر ہریانہ میں پیش آیا جہاں شادی کی رسومات ہنسی خوشی انجام دی گئیں لیکن اسی دوران دلہا کو کچھ ایسا پتا چلا کہ وہ طیش میں آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا کو شادی کے دوران یہ علم ہوا کہ دلہن والوں نے اسے جہیز میں مہنگی کار اور 30 ہزار نہیں دیے جس پر دلہا کی لڑکی والوں سے بحث ہوئی اور نوبت یہاں تک آپہنچی کہ دلہا نے دلہن پر ہاتھ اٹھادیا۔
دلہن والوں نے دلہا کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن سب بے سود رہا اور دلہا دلہن لیے بنا اکیلا گھر لوٹ گیا۔
بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں نے دلہا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا اور لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی دھرم پال میں امیت نام شخص سے طے پائی تھی لیکن شادی کے روز دلہا نے مہنگی کار اور پیسوں کا مطالبہ کیا ، مطالبہ پورا نہ ہونے پر دلہا بغیر دلہن لیے بارات واپس لے گیا۔