07 مارچ ، 2022
فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' اس پِچ پر تو بولرز کو گھر چلے جانا چاہیے اور بیٹرز ایک دوسرے کے ساتھ کھیل لیں'۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں کہ یہ بہت فلیٹ ہے اور صرف بیٹرز کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 449 رنز بنالیے اور اسے خسارہ پورا کرنےکے لیے27 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں