Time 08 مارچ ، 2022
دنیا

آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی۔—فوٹو: فائل
امریکا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی۔—فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ مغربی ممالک اب تک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں یہ مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں انتہائی مشکل حالات میں بھی یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی  غیر معمولی رہی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بہت زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس نے  ہتھیارحاصل کرنے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں جبکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید مشکل ہو سکتا ہے اس لیے  ہمیں اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین میں ہتھیار، گولہ بارود اور رقوم کی بھرمار ہوئی۔

امریکا نے پچھلے مہینے 350 ملین ڈالرزکے فوجی سازوسامان کی منظوری دی تھی تاکہ  یوکرین کی حکومت کو حملے سے لڑنے میں مدد ملے، واضح رہے کہ یہ  امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج تھا۔

دریں اثنا، یورپی یونین نے بھی یوکرین کو کل 500 ملین ڈالرز ہتھیاروں کی خریداری اور ترسیل کے لیے مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :