عدم اعتماد کا معاملہ: وزیراعظم کو مشکوک اراکین کی مبینہ فہرست پیش

اسلام آباد: وزیراعظم کو تحریک  عدم اعتماد کے معاملے پر بعض اراکین کی مبینہ فہرست پیش کی گئی  ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول  ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رپورٹ میں جن اراکین کے نام شامل  ہیں وہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں جب کہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں زیادہ وہ اراکین شامل ہیں جو دیگر جماعتیں  چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔


مزید خبریں :