راولپنڈی ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے تاریخ رقم کردی

امام اور عبداللہ آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری شراکت کرنے والی 51 سال میں پہلی جوڑی بن گئے/ فوٹو پی سی بی
امام اور عبداللہ آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری شراکت کرنے والی 51 سال میں پہلی جوڑی بن گئے/ فوٹو پی سی بی

راولپنڈی ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے نئی تاریخ رقم کردی۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی امام اور عبداللہ شفیق نے سنچری شراکت قائم کی جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف 51سال بعد ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری شراکت بنانے والی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئی ہے

اس سے قبل 1971 میں انگلینڈ کے جیوفری بائیکاٹ اور جان ایڈرچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی وکٹ پر ایک ٹیسٹ میں دو سنچری شراکت والی یہ دوسری جوڑی ہے جب کہ امام اور عبداللہ کی جوڑی ایک ٹیسٹ میں دو سنچری پارٹنرشپ کرنے والی پاکستان کی تیسری اوپننگ جوڑی ہے۔

2003 میں عمران فرحت اور توفیق عمر نے جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا جب کہ گزشتہ برس بنگلا دیش کے خلاف عبداللہ شفیق اور عابد علی نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت بنائی تھی۔

یونس خان اور اظہر علی نے 2014 میں تیسری وکٹ پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید خبریں :