Time 08 مارچ ، 2022
پاکستان

عمران خان نے بزدار اور ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو طلب کرلیا

عمران خان اور عثمان بزدار کی ملاقات تین بجے ہوگی: ذرائع/ فائل فوٹو
عمران خان اور عثمان بزدار کی ملاقات تین بجے ہوگی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کے ناراض اراکین کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کےارکان اسمبلی کو آج ساڑھے تین بجے اسلام آباد طلب کیا ہے جہاں وہ ارکان  اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ملاقات تین بجے ہوگی جس میں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی موجود ہوں گے جب کہ اس میں آئندہ  کی حکمت عملی  بھی طے کی جائے گی۔


مزید خبریں :