09 مارچ ، 2022
اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسل گئی۔
جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بلاول بھٹو عوامی مارچ کے شرکا کا جوش بڑھانے کے لیے ان سے خطاب کررہے ہیں اور اس دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ ’ آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے کیلئے کراچی سے نکلا پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد میں اپنی منزل ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔