Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

تحریک عدم اعتماد آئی تو اجلاس بلا کر مشاورت سے فیصلہ کرینگے، پی ٹی آئی چھینہ گروپ

ہمیں حلقوں کے حوالے سے تحفظات ہیں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فیصل چیمہ— فوٹو: فائل
ہمیں حلقوں کے حوالے سے تحفظات ہیں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فیصل چیمہ— فوٹو: فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال چھینہ گروپ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئی تو اجلاس بلا کر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی ہم خیال چھینہ گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کئی ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چھینہ گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل چیمہ کا کہنا تھاکہ ہمیں حلقوں کے حوالے سے تحفظات ہیں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں، وزیر اعظم وزیراعلیٰ کو کام جاری رکھنے کو کہتے ہیں توہم بھی ان کےساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مائنس بزدار ایجنڈے پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی، چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئینی مدت پوری کریں۔

فیصل چیمہ کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد پیش ہوتی ہے تو مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، ہمارا کسی گروپ سے تعلق نہیں،  ترین گروپ یا علیم خان گروپ سے تعلق نہیں، مسلم لیگ ن نے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :