Time 10 مارچ ، 2022
پاکستان

حکومتی اتحادیوں (ق) لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان اہم ملاقات

حکومتی اتحادیوں نے تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے: ذرائع/فائل فوٹو
حکومتی اتحادیوں نے تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے: ذرائع/فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومتی اتحادی (ق) لیگ اور ایم کیو ایم کے  درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد آج حکومت  کی دو اہم اتحادی جماعتوں کے درمیان  بھی ملاقات جاری ہے۔

مسلم لیگ (ق) کا وفد پارلیمنٹ لاجز میں وفاقی وزیر امین الحق کی رہائش گاہ پہنچا جس  میں وفاقی وزرا مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ شامل  تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ق) لیگ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں  نے تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔


مزید خبریں :