Geo News
Geo News

Time 11 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

لوگوں کو موٹا دیکھ کر الجھن ہوتی ہے: سینئر اداکارہ نائمہ

اداکارہ نائمہ خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئی جس دوران انھوں نے موٹاپے سے متعلق گفتگو کی/فوٹوفائل
اداکارہ نائمہ خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئی جس دوران انھوں نے موٹاپے سے متعلق گفتگو کی/فوٹوفائل

سینئر اداکارہ نائمہ خان نے موٹاپے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی موٹا دیکھتی ہوں تو الجھن ہوتی ہے۔ 

 اداکارہ نائمہ خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے کہا کہ جب میں لوگوں کے موٹاپے سے متعلق بات کرتی ہوں تو چھوٹی چھوٹی لڑکیاں بھی میرے خلاف ہوجاتی ہیں کیوں کہ میں انہیں کہہ دیتی ہوں کہ تم لڑکی ہو پیچھے سے تو آنٹی لگ رہی تھیں لہٰذا خود کو  فٹ رکھو۔

اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد انھیں خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

میزبان متھیرا نے نائمہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آنٹی جی سب سے پہلے خود پر فوکس کریں، یہ ایک بہت ہی ان پڑھ اور زہریلی سوچ ہے۔

لوگوں کو موٹا دیکھ کر الجھن ہوتی ہے: سینئر اداکارہ نائمہ

متھیرا نے لکھا کہ آپ کون ہوتی ہیں کسی کو ان کے موٹاپے اور ان کی رنگت سے جج کرنے والی، لوگوں کو ان کی عادات دیکھ کر قبول کریں ناکہ ان کے ظاہری خدو خال دیکھ کر، مارننگ شو میں بیٹھ کر ایسی گفتگو کرنا نہایت افسوسناک ہے۔

لوگوں کو موٹا دیکھ کر الجھن ہوتی ہے: سینئر اداکارہ نائمہ

مہک خان نامی صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی خواتین معاشرے میں نفرت کو  بڑھاوا دیتی ہیں۔

عائشہ نامی صارف نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ کتنا مزہ آئے نا اگر لڑکیاں آنٹی جی کو بولیں کہ ہم آپ کے چہرے پر موجود جھریاں، ڈھیلی اسکن دیکھ کر آرام دہ محسوس نہیں کرتے، آنٹی آپ کو لڑکی لگنا چاہیے۔