Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

جے 10 سی کی شمولیتی تقریب، وزیراعظم نے کاک پٹ میں سوار ہوکر طیارے کا معائنہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے کامرہ میں جدید لڑاکا طیاروں جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم کاک پٹ میں سوار ہوئے اور جنگی طیارے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر موجود آرمی چیف جنرل باجوہ نے بھی بریف کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آج دفاع کی صلاحیت دیکھ کر خوشی اور اعتماد مزید بڑھ گیا، کوئی ہمارے اوپر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سکیورٹی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جے 10 سی کی شمولیت اس کا جواب ہے، جو میلی آنکھ سے دیکھے گا بھاری نقصان اٹھائے گا، ملکی آمدن بڑھ رہی ہے، غریبوں اور دفاع پر خرچ کرنا ترجیحات ہیں۔

مزید خبریں :